راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر ہر گز برداشت نہیں کی
جائیگی ابتک کئی بھٹہ خشت مالکان کو جرمانے اور متعدد بھٹے سیل کئے گئے ہیں
جس بھٹہ میں بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے لئے عارضی سکول تعمیر نہیں ہوگا
اُس بھٹہ کو سیل کردیا جائیگا بھٹہ مزدور کی اُجرت ہر حال میں یقینی بنائی
جائے متاثرہ مزدور دفتر لیبر واقع ڈی سی او کمپلیکس میں رجوع کریں یہ باتیں
ڈسٹرکٹ انسپکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ میاں غلام جہانگیر نے صحا فیوں سے ملاقات
کے دوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ حکو مت پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب محنت کشوں
کے بچوں میں علم کی شمع روشن کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے ڈویژن وضلع
کی سطح پر آفیسران کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن کا مقصد بھٹہ خشت پر
جبری مشقت کی روک تھام کر نا ہے اس حوالے سے محکمہ لیبر ابتک ضلعی وپولیس
آفیسران کے تعاون سے کئی بھٹہ خشت مالکان کو جر مانے بھی کرچکا ہے اور
متعدد بھٹوں کو سیل کردیا گیا ہے اُن کا کہنا تھا کہ بھٹہ مزدور کو حکومت
پنجاب کی مقرر کردہ اُجرت 962 روپے تیاری فی ایک ہزار اینٹ ہر حال میں
یقینی بنائی جائے اُن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھٹہ مالک بھٹہ مزدور کومقرر
اُجرت دینے سے انکار کرے تو متاثرہ بھٹہ مزدور بلاجھجھک دفتر ڈی او لیبر
عقب دفتر پی اے بارڈر ملٹری پولیس ڈی سی او کمپلیکس رابطہ کرے یا موبائل
نمبر 03336476268 پر ٹیلی فون کرے بھٹہ مزدور کو ہرحال میں انصاف دلوانے کے
لئے محکمہ لیبر اپنی تمام توانائیاں صرف کرے گا ۔
0 comments:
Post a Comment