راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ادارہ ہذامیں محمد عاقل لائبریرین کی خدمات کو ہمیشہ
یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے اپنے فرائض منصبی بہت اچھے انداز میں سر انجام
دیئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل نذیر احمد سکھانی کالج آف کامرس راجن
پور نے محمد عاقل لائبریرین کی ریٹائرمنٹ کی الوداعی تقریب کے موقع پرکالج
آف کامرس راجن پور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ڈی کالجز پروفیسر
کلیم اختر قریشی،اے ڈی کالجز پروفیسر فخر لطیف بزدار، پروفیسرز،لیکچرارز
اور سٹاف کالج ہذا نے شرکت کی۔اس تقریب میں ڈی ڈی کالجز پروفیسر کلیم اختر
قریشی اوراے ڈی کالجز پروفیسر فخر لطیف بزدارنے بھی اپنے اپنے خیالات کا
اظہار کیا۔ ریٹائر ہونے والے محمد عاقل لائبریرین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا
شکر ہے اور میری خوش قسمتی ہے کہ اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام
دے کر آج اس ادارے سے ریٹائرڈ ہو رہا ہوں۔
0 comments:
Post a Comment