راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے
کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو پیپلزپارٹی کا گڑھ بنائیں گے اب وقت آگیاہے کہ
جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا آزالہ کیا جائے پہلے بھی پیپلز پارٹی حکومت نے
جنو بی پنجاب میں بے مثال او راَن گنت ترقیاتی کا م کرائے آئندہ بھی اقتدار
میں آکر جنو بی پنجاب کے عوام کی معاشی حالت کو مزید سنواریں گے جلد ہی
ضلع راجن پور کادورہ کروں گا ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ممبر صوبائی
سنٹرل کمیٹی جنو بی پنجاب سردار فاروق احمد خان دریشک سے ملاقات کے دوران
کیا سردار فاروق احمد خان نے چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو
ضلع راجن پور کادورہ کر نے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی چئیر مین
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نعروں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین
رکھتے ہیں خواتین کے تحفظ کے لئے جتنی قوانین پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں
پاس کرائے اُس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اُن کا کہنا تھا کہ ملک سے
اندھیروں کے خاتمہ کے نعرے لگانے والے آج کہاں ہیں ؟ملک میں آج پیپلز
پارٹی دور حکومت سے کہیں بڑھ کر لوڈ شیڈ نگ کی جارہی ہے اُ ن کا کہناتھا کہ
پی آئی اے سمیت کسی قو می ادارے کی ہر گز نجکاری نہیں ہونے دیں گے اور
پیپلز پارٹی ہر سطح پر مخالفت کرے گی اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف
رضا گیلا نی، صدر پیپلز پارٹی پنجاب مخدوم احمد محمود سمیت پارٹی کے مرکزی
راہنماء بھی موجود تھے ۔
0 comments:
Post a Comment