راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع راجن پور میں ضلعی حکومت ،ڈی سی او راجن پور
چوہدری ظہور حسین گجر کی سر براہی میں بحالی معذوراں کی مہم میں اپنی پوری
لگن سے مصروف عمل ہے اور آج بھی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے انتہائی مستحق
افراد کے لئے وہیل چیئرز بطور خصوصی تحفہ دی جارہی ہیں۔ان باتوں کا اظہار
اے ڈی سی راجن پور عبدالفتح ہولیو نے تحصیل راجن پور کے اسپیشل افراد میں
وہیل چیئرز کی تقسیم کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی
نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل راجن پورکے 8افراد اللہ دوایہ،شعیب
احمد،کلثوم بی بی،حافظ عمر دین،غلام سرور،زاہد حسین،محمد عدنان اور طیبہ بی
بی میں فی الحال 13500کے لگ بھگ لاگت کی 8وہیل چیئرز تقسیم کی جارہی ہیں
اور یہ عمل آگے بھی جاری رہے گا۔اسپیشل افراد کے حوالے خدمت کارڈ کی بریفنگ
پر بتایا کہ ابھی تک ضلع بھر میں ٹوٹل ٹارگٹ 9764ہے ،جس میں تحصیل راجن
پور میں ٹارگٹ3323 جبکہ 2129کارڈ کی تقسیم ہو چکی ہے،تحصیل جام پور میں
ٹارگٹ 4806 جبکہ 2700کارڈ کی تقسیم ہوچکی ہے،تحصیل روجھان میں ٹارگٹ
1635جبکہ 880کارڈ کی تقسیم ہو چکی ہے۔1015ایسے اسپیشل افراد جو ٹارگٹ میں
شامل تھے، منتقلی علاقہ،بوجی فوتگی،معذور نہ ہونا،18سال سے زائد عمر
اورذہنی توازن درست نہ ہونیکی وجہ سے حسب پالیسی کارڈ کے حصول میں کامیاب
نہ ہو سکے۔خدمت کارڈ کی تقسیم میں ڈی سی او صاحب خود بھی اپ ڈیٹ لیتے رہتے
ہیں اور انہوں نے ٹارگٹ کو جلد مکمل کر نے کی ہدایت بھی کی ہے۔
0 comments:
Post a Comment