راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) اساتذہ کو غیر قانونی آرڈر کے تحت برطرف کیے
جانے ، اختیارات کا ناجائز استعمال اور ٹیچرز پے پیکج 2012 نہ دیے جانے کے
خلاف پنجاب ٹیچر یونین کا راجن پور میں ای ڈی ای او ایجوکیشن کے لان میں
احتجاجی دھرنا دیا اور نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق راجن پور میں پنجاب ٹیچر
یونین کی جانب سے اساتذہ کو پے پیکج نہ دیے جانے اور ایجوکیشن آفیسران کی
جانب سے اختیایارت کے ناجائز استعمال کے خلاف ای ڈی او ایجوکیشن آفس کے
احاطہ میں احتجاجی دھرنا دیا گیا دھرنے میں شریک پنجاب ٹیچر یونین کے ضلعی
صدر سلیم اکبر جسکانی ، عبد الخالق گوپانگ ، جمشید اختر یونس ، مرید حسین ،
رانا محمد سلیم ، قاضی شاہد محمود ، حبیب اللہ سیاچ و دیگر نے شرکاء سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفیسران کی جانب سے محکمہ تعلیم سکولوں کے وزٹ کے
دوران اساتذہ سے ہتک آمیز و آمرانہ رویہ ہرگز برداشت نہ کیا جائے گا ۔
اساتذہ کے کوالیفکیشن الاؤنس کی منظوری کے لیے محکمہ تعلیم کے آفیسران کئی
کئی ماہ تک چکر لگواتے ہیں اور ان کے مطالبات کے حصول تک دھرنے جاری رہیں
گے ۔رہنما پنجاب ٹیچر یونین, حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری سکولوں کو
پرائیویٹ کیے جانے اور سرکاری اساتذہ پر پیڈا کے قانون کے تحت جرمانے
لگایا جانا انتہائی غلط اقدام ہے ۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو
اپنی تعلیمی پالیسیوں پر ترمیم کرنی چاہیے اور ضلع راجن پور رینکینگ میں
پنجاب بھر میں 36 ویں نمبر پر صرف اور صرف ای ڈی ای او ایجوکیشن راجن پور
کی وجہ سے ہے ۔ کیونکہ یہاں کے افسر نے اساتذہ کا جینا محال کیا ہوا ہے ۔
اساتذہ کی اتفاقیہ چھٹیوں پر پا بندی لگائی ہوئی ہے اور پرموشن روکی ہوئی
ہیں ۔ ٹیچر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو
وہ اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے
0 comments:
Post a Comment