Feature Top (Full Width)

Tuesday, 29 March 2016

تعلیم کے فروغ کے لئے تن ،من اور دھن کی بازی لگا نا ہوگی فوزیہ حناء

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ این سی ایچ ڈی کے زیراہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے ملٹی پرپز ہال میں ’’داخلہ مہم ‘‘ کے حوالے سے تقریب منعقد ،تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ای اوایجوکیشن ایلمنٹری ثناء اللہ سہرا نی تھے اس تقریب میں ضلع بھر سے ایجوکیشن آفیسران جن میں ڈی او ایجو کیشن خواتین فوزیہ حناء ،تینوں تحصیلوں کی ڈپٹی ڈی ای اوز،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسران اور دیگر انتظا می اہلکار شریک ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او ایجوکیشن ثناء اللہ سہرا نی ،ڈسٹر کٹ پروگرام آفیسر این سی ایچ ڈی عزادار حسین خان ودیگر نے کہا کہ داخلہ مہم کو ہرحال میں کا میاب بنایا جائے اور کوشش کی جائے کہ کوئی بچہ سکول جانے سے محروم نہ رہے اُن کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لئے تن ،من اور دھن کی بازی لگا نا ہوگی تب کہیں جاکر ہمارا لٹریسی ریٹ بڑھے گا مقررین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے یکم اپریل بروزجمعہ کو داخلہ مہم کے حوالے سے ریلی نکالی جائیگی جبکہ ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر داخلہ مہم کا افتتاح کریں گے آخر میں شرکاء کو لنچ فراہم کیا گیا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers