راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں الخدمت
ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن‘ راجن پورکے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے
سے ایک سیمینار منعقد کروایا گیا،جس میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر آف کالجز
راجن پور آفتاب احمد ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کلیم اختر قریشی‘ ڈی ای او کالجز
فخر خان بزدار‘ پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور ڈاکٹر شکیل احمد
پتافی ‘ صدر الخدمت ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن ارسلان شبیر چوہدری شامل تھے‘ ان
کے علاوہ طلباء و طالبات اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر خواتین کے حقوق کے بارے میں بات کی گئی‘ مقررین نے اپنے خطاب
میں کہا کہ اسلام میں خواتین کے حقوق کی پاسداری کی ہے۔ خواتین اسلام کے
مقرر کردہ حقوق کے اندر رہ کر معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا
چاہیئے۔ سیمینار کے اختتام پر صدر الخدمت ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تمام
مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا عہد کیا کہ خواتین کے حقوق کے لئے
اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
0 comments:
Post a Comment