راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)تربیت برائے حصول فریش /تجدید لائسنس زرعی ادویات
2016ء کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں 14مارچ سے درخوستیں وصول
کی جائیں گی۔یہ باتیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن راجن پور الیاس رضا
کلاچی کی طرف سے جاری کردہ ایک مراسلہ میں کہی گئی ہیں۔شیڈول کے مطابق ضلع
بھر میں فریش لائسنس کی تربیت 9اپریل سے شروع ہو گی۔ضلع راجن پور کے سکونتی
خواہش مند حضرات درخواست فارم کے ساتھ میٹرک کی سند،شناختی کارڈ کی کاپی
اور تین تصاویر تصدیق شدہ مقررہ تاریخ 31مارچ تک جمع کرائیں ۔مزید معلومات
کے لئے دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن سے رابطہ کریں۔
0 comments:
Post a Comment