راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جنوبی پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر سردار فاروق
خاں دریشک نے کہا ہے کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری کا26 مارچ
کوجمال دین والی ضلع رحیم یار خاں میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا ضلع راجن
پور سے کثیر تعداد میں قافلوں کی صورت میں پی پی پی کارکنان ودیگر شریک
ہوں گے اور پیپلز پارٹی کو جنو بی پنجاب میں لاڑکا نہ جیسا رزلٹ دیں گے جنو
بی پنجاب میں پیپلز پارٹی مخدوم احمد محمود اور سابق وزیراعظم یوسف رضا
گیلا نی کی قیادت میں دن بدن ترقی کرتی جارہی ہے یہ شہیدوں کی جماعت ہے لوگ
بہت جلد جوق درجوق پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے یہ باتیں اُنہوں نے میڈیا
کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے
نوجوان قائد چئیر مین بلاول بھٹو زرادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے بلاول
بھٹو زرداری کی پنجاب میں آمد سے حکمراں جماعت اور پی ٹی آئی خو فزدہ ہورہی
ہے اُن کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کاہے اور پی
پی پی دو بارہ اقتدار میں آکر عوا می خدمت کاسفر دو بارہ جاری رکھے گی ۔
0 comments:
Post a Comment