Feature Top (Full Width)

Tuesday, 15 March 2016

اراضی ریکا رڈ جدت سے ہم آہنگ،خو اتین اب جا ئیدار سے محر وم نہیں ہو نگی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزکر کے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عوام سے وعدے کی تکمیل پوری کر دی۔اس سے لوگوں کو انتقال اور گوشوارے نکلوانے کے لئے آسانی ہو گی۔خاص طور پر وراثتی تقسیم میں خواتین کو نظر انداز کر دیا جاتا تھا اب نہیں ہو گا۔ان خیالات کا اظہار لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز کی آگاہی کے لئے ایک منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقامی ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک کے بھائی سردار یوسف خان دریشک،ڈی او سی آفتاب احمد ،اے ڈی سی عبد الفتح اور اے سی راجن پور چوہدری مختار نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب فوری عوامی مسائل کے حل کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔وہ چاہتی ہے کہ عوام کو بہتر نظام مہیا کرنا اور ان کے مسائل میں آسانی پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شفاف سسٹم کے ذریعے تبدیلی کی جانب عملی قدم اٹھا رہی ہے۔ اراضی کے کمپیوٹرائز نظام سے جگہ جگہ جانے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ایک ہی جگہ پر اصل شناختی کارڈ کے ذریعے ہو جائے گا۔ اس موقع پر لوگوں نے بھی اپنے مسائل اور مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔ قبل ازیں مقامی ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک کے بھائی سردار یوسف خان دریشک نے اے ڈی سی،ڈی اوسی ،اے سی اور مال افسران کے ہمراہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزسینٹر کا معائنہ کیا اور معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ آنے والے سائلین کو احسن طریقے سے ان کو آگاہ کریں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers