راجن پور(ڈسٹر کٹ ر پورٹر)پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کی بدولت وسائل سے
محروم ذہین طالب علموں کو ان کے خوابوں کی تعبیر مل رہی ہے۔وزیر اعلیٰ
پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے باصلاحیت اور ذہین
طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے تاریخ ساز انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ان
خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی ،پیف کے
افسران،پرنسپل مسز شاہینہ ناز اور دیگر مقررین نے پیف سکالر شپ کی جانب سے
منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ضلع بھر سے آئے ہوئے گرلز
کالج کی طالبات اور سٹاف شریک تھے۔مقررین نے کہا کہ طالبعلموں کو ترقی کے
لئے صحیح سمت اپنی زندگیوں کو متعین کرنا چا ہئے تاکہ باقاعدہ پلاننگ کے
ذریعے منزل کی جستجو میں آگے بڑھا جاسکے۔آخر میں طالبات میں اسناد تقسیم کی
گئیں ۔اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment