Feature Top (Full Width)

Tuesday, 29 March 2016

ہیلتھ کیئر سینٹر میں ادویات کے اسٹاک رجسٹرز وغیرہ کی چیکنگ کی ذمہ داری تمام متعلقہ افسران کو سونپ دی

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب شہاز شریف کی طرف سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری،دستیابی اور ان کے استعمال کے حوالے سے ضلع و تحصیل کے میڈیسن سٹورز کو ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں دیدیے جانے کے بعدضلع راجن پور میں فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے 26مارچ 2016کو ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے ضلعی اورتحصیل سطح پر قائم ہسپتال اور ہیلتھ کیئر سینٹر میں ادویات کے اسٹاک رجسٹرز وغیرہ کی چیکنگ کی ذمہ داری تمام متعلقہ افسران کو سونپ دی ۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ راجن پور میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے معائنہ کی ذمہ داری اے سی راجن پورکو ،رورل ہیلتھ کیئر فاضل پور کی ذمہ داری ای ڈی او ایگریکلچرکو،کوٹ مٹھن کیلئے ای ڈی او ایف پی،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جام پور کی ذمہ داری اے سی جام پور کو،ہڑند میں قائم ہیلتھ کیئر سینٹر کی ذمہ دار ی ڈی ایم اوکو،محمد پور میں قائم ہیلتھ کیئر کی ذمہ داری اے ڈی ایل جی راجن پورکو،ہیلتھ کیئر سینٹر جام پور کی ذمہ داری تحصیلدار جام پور کو،روجھان میں قائم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور بنگلہ اچھاپر قائم ہیلتھ کیئر سینٹر کی ذمہ داری اے سی روجھان کو اور سول ہسپتال شاہوالی کی ذمہ داری بی این پی کمانڈنٹ کے نمائندے کو سونپی گئی۔ڈی سی او راجن پور نے ہدایت کی کہ فوری طور پر اپنا کام شروع کردیں اور سٹاک رجسٹرکا ہر صفحہ نہایت باریک بینی سے چیک کیا جائے اور اس سے متعلقہ ہر قسم کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے۔ جدھر بھی کوئی غیر قانونی سر گرمی نظر آئے ،ادھر کے سٹور کو فوری سیل کردیا جائے۔رات 12بجے تک ڈی ایچ کیو اور تحصیل ہیڈ کوارٹرکی چیکنگ مکمل کی جائے جبکہ ہیلتھ کیئر سینٹر کی چیکنگ 3بجے تک مکمل کی جائے۔ ٹیموں کی روانگی کے بعد ڈی سی او راجن پور خود بھی مانیٹرنگ اور تسلی کے لئے رات گئے تک مختلف سینٹرز وغیرہ کے دورے کرتے رہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers