راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)گندم کی فصل پر سست تیلے کے خلاف سپرے نہ
کریں۔جہاں پر تیلے کا حملہ ہے وہاں پر کسان دوست کیڑوں کے انڈے اور بچے بھی
موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع)غلام شبیر
احمد نے راجن پور ،کوٹلہ عیسن،بیٹ سونترہ،نور پور،عاقل پور،بستی
پھلی،بمکا،مرغائی،کوٹلہ حسن اور کوٹ مٹھن میں گندم کی صورت حال کا جائزہ
لیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دوست کیڑے آئندہ چند دنوں میں سست تیلے کو
کھا جائیں گے۔گندم کی فصل کیونکہ پکنے کے مراحل میں ہے اس لئے اس کو آخری
پانی سوچ سمجھ کر لگائیں اور اس مقصد کے لئے ٹی وی کے موسمی حالات کے
پروگرام سے استفادہ کریں۔
0 comments:
Post a Comment