راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،مارکیٹ کمیٹی کے انسپکٹر اور سب انسپکٹروں
کی مبینہ ملی بھگت ،تحصیل بھر میں غیرقانونی آڑھتیں قائم ،آڑھتی ان
اہلکاروں کی ملی بھگت سے کسا نوں کو لوٹنے لگے ڈی سی او راجن پور سمیت
مارکیٹ کمیٹی کے اعلیٰ آفیسران نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کے
کسا نوں غلام رسول ،اختر حسین،محمد احسان ،ولی خاں ،عبدالصمد ودیگر نے
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور کے ہرقصبہ میں
مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیرقانونی طور پر آڑھتیں قائم ہیں
جہاں ان اہلکاروں کی آشیر باد سے کسانوں سے اونے پو نے داموں اُن کی سال
بھر کی محنت کی جمع پونجی (فصلات) خرید کرلی جاتی ہیں جس سے کسان شدید
مشکلات کاشکار ہیں جبکہ محکمہ مارکیٹ کمیٹی کے انسپکٹر اور سب
انسپکٹرزمبینہ طور پر ان آڑھتیوں سے باقاعدہ حصہ وصول کرتے ہیں اور آج تک
نہ ہی ان سے خریدوفروخت کاحساب لیا گیا اور نہ ہی ان کے اوزان کی چیکنگ
کرائی گئی جبکہ اصولاً غلہ منڈی میں ہی اجناس کی خریدوفروخت کی جائے توتب
ہی کسان کو اُس کی اجناس کی مناسب قیمت ملتی ہے مگر محکمہ مارکیٹ کمیٹی کی
ملی بھگت سے غیرقانونی آڑھتیں جابجا کھلی ہوئی ہیں کسا نوں نے ڈی سی اوراجن
پور سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment