راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کے جاری
کردہ حکم نامے کے مطابق جشن بہاراں 2016 کے حوالے سے ضلع راجن پور میں
21-22-23مارچ کو جشن بہاراں کے حوالے سے 3روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جا
رہا ہے ۔ ڈی سی او راجن پور کی خصوصی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا
جاسکتا ہے کہ ضلع راجن پور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 50ہزار گملوں کا ٹارگٹ
مخصوص کیا گیا ہے جو کہ راجن پور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہونے جارہا ہے۔اس
سے پہلے ذیادہ سے ذیادہ 20ہزار گملوں تک ہی ٹارگٹ پہنچ سکا تھا۔ اس ضمن
میں ضلعی سطح پر کمیٹیوں کی تشکیل دیدی گئی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ مختلف
سکولز ، کالجز ،انڈس شوگر مل،پرائیویٹ نرسریاں،مختلف انجیوز اور سول
سوسائٹی بھی بڑھ چڑھ کر اس مہم کے حوالے سے اپنا اپنا کردار ادا کر رہے
ہیں۔ ڈی سی او ظہور حسین روزانہ کی بنیاد پر محکمہ جات کی کارکردگی کا
جائزہ لے رہے ہیں اور موقع پر ہدایات وغیرہ جاری کررہے ہیں۔جشن بہاراں کے
حوالے سے محکمہ جنگلات کی ذمہ داری سب سے اہم ہے ،جس میں ڈی او فاریسٹ طلعت
عباس ضلع بھر کے لئے دیئے گئے 50ہزار گملوں کے ٹارگٹ کو ممکن بنانے میں
اپنا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ طلعت عباس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کے حصول
کے لئے پتوکی،صادق آباد،ملتان اور ڈی جی خان سے سیزنل پھول وغیرہ منگوائے
جا رہے ہیں اور ابتک کافی حد تک اپنے ٹارگٹ کے نزدیک پہنچ چکے ہیں۔ضلع راجن
پور کے جشن بہاراں 2016کو یادگار بنا نے کے لئے مختلف نایاب قسم کے خصوصی
پھولوں کا انتظام کیا گیا ہے ،جس میں پٹونیاں،انڈین ڈیلیا،پن زی،ڈائی این
بیس،ڈائی مور،ایٹرینیم اوربیگونیا سمیت دیگر متعدد پھول شامل ہیں۔ہمیں امید
ہے کہ ضلع راجن پور میں جشن بہاراں 2016اپنی مثال آپ کہلائے گااور بہار کو
پورے جوش و خروش سے ویلکم کیا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment