راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)اسلامی تاریخ اپنی تہذیب و تمدن کی وجہ سے دوسرے مذاہب
میں اپنی خاص پہچان رکھتی ہے اور ہمیشہ سے اپنی ثقافت کی ضامن رہی
ہے۔ہمارا مذہب بھائی چارہ اور مساوات کی بنیاد پر قائم ہے۔ ضلع راجن پور کو
بھی ایک موقع ملا ہے کہ وہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کی قدر کریں اور ان کو
ایک خاص اہمیت دیں۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین
گجر نے ایسٹر ڈے کے حوالے سے کرسچن کمیونیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے
کیا۔انہوں نے میڈیا نمائندگان کو گورا قبرستان کے حوالے سے بریفنگ دیتے
ہوئے بتایا کہ انڈس ہائی وے N55کے قریب بر طانوی ا نجینئرنگ کو ر کے کر نل
اور کیپٹن اور انکی فیملی کی سن 1877کی قبریں دریافت ہوئی ہیں ، جسکو
موجودہ ضلعی حکومت راجن پو ر نے گورا قبرستان کے نام سے منسوب کر دیا ہے
اور یہ قبرستان 10قبروں پر مشتمل ہے۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ خاندان ،اس
دور میں ایریگیشن اور ریلوے ٹریک بچھا نے کی غرض سے فاضل پور سے کوئٹہ
جاتے ہوئے یہ قافلہ گزراتو اس جگہ پر ان کی طبعی اموات کی صورت میں انہیں
یہیں دفن کر دیا گیا ۔ ریو نیو ریکارڈ کے مطابق گورا قبرستان کا رقبہ چار
کینال ہے اور اس پر پہلے سے قائم ناجائز تجاوزات کا بالکل خاتمہ کردیا گیا
ہے۔ اس کی تزین و آرائش پر ضلعی حکومت کیطرف سے 10 ملین کی لاگت سے ایک
خوبصورت پارک تعمیر کیا گیا ہے اور لائٹینگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ 336فٹ
کا ٹریک بنوایا گیا ہے اور اس کے ساتھ ریسٹ ہاؤس کاراستہ منسلک کیا گیا ہے
۔5ہزار مختلف قسموں کے خوبصورت پودے لگائے گئے ہیں اور پارک کے اندر2نئے
لان بنوائے گئے ہیں۔ ضلعی حکومت نے اس کی تزئین و آرائش پر کوئی کسر نہیں
چھوڑی اوراس حوالے سے برطانوی سفارت خانے کو بھی مطلع کیا گیا ہے تاکہ
برطانیہ میں موجود ان کی فیملی کو اطلاع دیں، اگر ان کی فیملی یہاں آنا
چاہے تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا اوراگر سفارت خانے کی جا نب سے گورا
قبرستان میں کو ئی تزین و آرائش یا کسی قسم کی بہتری کرنا چاہیں تو ہم
انہیں بھی ویلکم کریں گے ۔ یہ ایک بہترین ٹورسٹ سپاٹ بن رہاہے اورادھر
خوبصورت پارک بننے سے یہاں کی عوام کو ایک صاف ستھری تفریح کی جگہ بھی
دستیاب ہوگی۔
0 comments:
Post a Comment