راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی صوبائی کونسل کے ممبر
وراہنماء سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ 26 مارچ کاجلسہ ء
تاریخی ہوگا اور نام نہاد بڑی جماعتوں کے ہوش اُڑا دیگا کارکنان جلسے میں
شرکت کے لئے بھرپور تیاری کریں چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا
بھرپور استقبال کیا جائیگا ان خیالات کااظہار اُنہوں نے راجن پور میں میڈیا
سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت
ہے اور ملک کی پہلی سیاسی پارٹی ہے جو مسلسل قربانیاں دیتی آرہی ہے پیپلز
پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کو ملک کے پسے طبقات آج بھی یاد کرتے ہیں
ایشیاء کی سب سے بڑی اور شفاف مالی امدادی اسکیم پیپلز پارٹی نے شروع کی جو
آج آٹھ سال بعد بھی جاری ہے اور 2030 ء تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام
مسلسل جاری رہیگا اُن کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے خاتمہ کا سوچنے والے
احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انشاء اللہ پیپلز پارٹی پنجاب کی مقبول پارٹی
بنے گی اور آئندہ عام انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر یگی ۔
0 comments:
Post a Comment