راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز پنجاب لاہوراور سیکرٹری لوکل
گورنمنٹ پنجاب لاہور کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کوارڈینینشن آفیسر راجن پور
ظہورحسین گجرنے محکمہ صحت ضلعی حکومت راجن پور اورتحصیل میونسپل
ایڈمنسٹریشن راجن پور کی متعلقہ اتھارٹیز کوضلع بھرمیں آوارہ ، پاگل، باؤلے
کتوں ،بلیوں اور چوہوں کو مارنے اورتلف کرنے کا حکم ۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ
سروسز پنجاب ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب لاہور نے اخبارات اور میڈیا پر
نشرہونے والی شکایات موصول ہونے پر احکامات جاری کئے ہیں ۔ ایگزیکٹوڈسٹرکٹ
آفیسرہیلتھ راجن پور ڈاکٹرفیاض کریم لغاری اورتحصیل میونسپل آفیسرراجن پور
چوہدری فرمائش علی کی زیرنگرانی ضلع بھرمیں ڈسٹرکٹ آفیسرزہیلتھ ، ڈپٹی
ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ، تحصیل اور ٹاؤن میونسپل آفیسرز اس جاری سپیشل مہم میں
کنٹرولنگ اتھارٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ روزانہ کی بنیادپر ڈسٹرکٹ ہیلتھ
انسپکشن ٹیم کے انچارج ڈسٹرکٹ انسپکٹر (ہیلتھ) محمداکرم وسیم ضلعی فوکل
پرسن سیل میں روزانہ کی بنیاد پررپورٹ اکٹھی کرنے اور بھیجنے کے پابندہوں
گے۔ محکمہ صحت حکومت پنجاب نے سپیشل مہم پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد
کرنے کے لئے SOPs کا حکم جاری کردیا کیونکہ ان جانوروں کے کاٹنے سے ربیئز
کی بیماری لاحق ہوتی ہے اس بیماری کے بچاؤ کی بھاری قیمت بازارمیں ویکسین
دستیاب ہوتی ہے جو غریب عوام کے بس میں نہ ہے مگرمحکمہ صحت ضلعی حکومت راجن
پور ضلع بھرکے ہسپتالوں میں یہ سہولت مفت فراہم کررہاہے۔ اس لئے ڈسٹرکٹ
کوارڈینیشن آفیسرراجن پور نے محکمہ صحت ضلعی حکومت تحصیل اور ٹاؤن میونسپل
اتھارٹیز کو خصوصی ایکشن لے کراقدامات پر عملدرآمدکرانے کے فوری احکامات
جاری کردئیے۔ ضلعی حکومت راجن پور کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمدکرتے ہوئے
محکمہ صحت اورتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن راجن پور نے سپیشل مہم چلانے کا
اہتمام کرلیا۔ تحصیل اور ٹاؤن میونسپل آفیسرٹیمیں بناکرمحکمہ صحت کی ٹیموں
اور آفسران بالا کے ساتھ مکمل معاونت کریں گے اس مسئلے پر ہنگامی بنیادوں
پر عملدرآمدکرتے ہوئے آفسرا ن بالاکی اجازت سے اعلیٰ اتھارٹیزکو فوری طورپر
روزانہ کی بنیادپررپورٹس بھیجنے کا حکم جاری ہو گیا۔ ضلع بھرکی تینوں
تحصیلیوں راجن پور، جام پور اورروجھان میں سپیشل مہم جاری ہو گئی جس کے تحت
ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں علیحدہ سے سیل بنادئیے گئے جو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفسیر
ہیلتھ کی زیرنگرانی تحصیل سینٹری انسپکٹراورڈسٹرکٹ سنیٹری انسپکٹرپرمشتمل
ہو ں گے جو فوکل پرسن کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ضلعی سطح پر رپورٹنگ سیل
کاقیام ہو گیا ۔ یونین کونسل وائز پروفارمے کے مطابق جامع رپورٹ بھیجنے
کاطریقہ کارواضح۔ ضلع راجن پور کی ہر تحصیل کے سینٹری انسپکٹرز ، سنیٹری
سپروائزرز، سنیٹری پٹرولزاورسنیٹری ورکروں پر مشتمل ٹیم ہو گی جنہوں نے
بھرپور اورمنظم اندازمیں جامع حکمت عملی کے تحت کام کرناشروع کردیا۔
0 comments:
Post a Comment