راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)صنعت زار راجن پور میں NRSPاور پلان پاکستان کے تعاون
سے یوتھ اکنامک ایمپاور منٹ پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے تحت فیبرک پینٹ اور
مشین اینڈ ہینڈ ایمبرائیڈری کے 3ماہ کے دورانیہ پر مشتمل کورس مکمل کرنے
والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی۔جس میں خصوصی
طور پرمحترمہ مسز ڈی سی او راجن پور سلطانہ ظہور ، ڈی او سوشل ویلفیئرشازیہ
نواز ،ڈی او تعلیم فوزیہ حنا،مینیجر صنعت زار نادیہ نواز،سپرنٹنڈنٹ
دارالامان صباء زہراء، پلان پاکستان سے سہانہ عطاءNRSPسے بلال عباسی اور
طالبات وخواتین کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم ڈی
سی او راجن پور سلطانہ ظہور نے کہا کہ ضلع راجن پور کو پسماندہ ضلع کہا
جاتا ہے مگر میرے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ یہاں کی خواتین محنتی اور ہنر
مند ہیں اور کسی بھی ضلع سے مقابلہ کرسکتی ہیں۔ راجنپور میں خواتین کو
ہنرمند اور ترقی میں اہم کردار بنانے کے لئے ضلعی حکومت کے ساتھ مختلف این
جی اوز کا تعاون ایک احسن اقدام ہے، میں پر امید ہوں کہ ضلع راجنپور کی
خواتین ٹیکنیکل کورسز کی مدد سے ہر میدان میں اپنا آپ منوائیں گی۔تقریب کے
آخر میں اپنی ٹریننگ مکمل کرنیولی 46طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے اْن میں
ٹول کٹس،سرٹیفیکیٹس اور سلائی مشینوں کی تقسیم کی گئی۔
0 comments:
Post a Comment