Feature Top (Full Width)

Thursday, 31 March 2016

ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی راجن پور کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال میں ایک سیمینار منعقد

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی راجن پور کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال میں ایک سیمینار منعقد کرایا گیا جسکا موضوع تھا کہ :’’جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں‘‘ :تقریب میں ڈی سی او راجن پورچوہدری ظہور حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ضلعی انتظامیہ کی ملاوٹ کے خلاف بیداری مہم کو سراہااور تقریب میں شامل تاجران،وکلاء برادری،سول سوسائٹی کے لوگ اور متعلقہ افسران سے ضلع راجن پور کو ملاوٹ سے پاک کرنے کے حوالے سے اپنا اپنا کردار احسن طریقے سے نبھانے کی تلقین کی۔ڈی سی او ظہور حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ کی بہت سی اقسام ہیں جیسے کہ غیر معیاری اشیاء کا بیچنا،دودھ میں پانی ملانا،گوشت وغیرہ کے ناپ تول میں کمی کرنا اور ناپ تول میں کمی کرنیوالے کو اللہ تعالیٰ نے بھی مسلمانوں کی لسٹ سے نکالدیا ہے تو ہم کون ہوتے ہیں ایسے لوگوں کی حمایت کرنے والے،اسلئے میری آپ سب سے گزارش ہے کہ بالخصوص تمام تاجران ضلع راجن پور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عام انسان کو مہیا کی جانیوالی تمام بنیادی اشیاء کو معیاری بنائیں اور ہم بحیثیت ضلعی انتظامیہ پہلے آپ کو ایسے ہی بیداری مہم کے ذریعے جگائیں اور عملدرآمد نہ ہونے پر قانونی طور پر ایکشن لیں۔تقریب میں اے ڈی سی عبدالفتح،ای ڈی او سیڈی اصغر جلبانی، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،اے سی راجن پور چوہدری مختار،اے سی روجھان فاروق صادق ، صدر انجمن تاجران علاؤالدین مزاری، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق،ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر افتخارالحق،،،فوڈ انسپکٹر وسیم اکرم اور دیگر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اے ڈی سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت کی قائم کردہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر تحت ضلعی سطح پر ڈی سی او صاحب خود اس کے چیئرمین ہیں اور کسی بھی قسم کی شکایت کو خود سنتے ہیں۔ڈسٹرکٹ راجن پور میں 12آفیسرز ،18فوڈ مجسٹریٹ بشمول محکمہ صحت،لائیو سٹاک،محکمہ فوڈ اور ٹی ایم اے سمیت دیگر ادارے اس حوالے سے اپنا اپناکام کررہے ہیں۔ اس موقع پر حاضرین نے اپنے اپنے خطاب میں ضلعی انتظامیہ کی ملاوٹ کے خاتمے کے خلاف جنگمیں ڈی سی او راجن پور کی زیر نگرانی آخری دم تک لڑنے کا تہیہ کیااور ڈی سی او صاحب کے اس اقدام کی تعریف کی کہ انہوں نے ایسے سیمینار کی صورت میں ضلعی نتظامیہ اور سول سوسائٹی کو آمنے سامنے بٹھادیا ہے تاکہ اس شکایت کا ازالہ ہوسکے کہ سائل اپنی درخواستوں کے ساتھ سرکاری دفاتر میں آفیسر کی تلاش میں مارا مارا پھرتا ہے ،اب تو تمام حقائق سامنے لانا آسان ہوتا جارہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers