Feature Top (Full Width)

Thursday, 17 March 2016

ڈاکڑ کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش،پولیس کے نہ آنے پر احتجا جی مظا ہر ہ

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) قبضہ مافیا کا ڈاکٹر کے پلاٹ پر قبضہ کے لیے حملہ ، مکینو ں کا قبضہ مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔اہل علاقہ کا ڈی پی او راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ راجن پور کی کالونی الفاروق ٹاؤن میں ڈاکٹر منیر احمد کے ایک کنال کے پلاٹ پر مصلح افراد اشتیاق ،جان محمد امتیاز ،اعجاز نے رات گئے قبضہ کر نے کی کوشش کی جس پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے اور ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس کو اطلاع دی گئی مگر تاحال کسی بھی قسم کی کاروائی ملزمان کے خلاف نا کی گئیجس پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا،ڈاکٹر منیر ،حافظ محمد جاوید و دیگر کے مطابق چوہدری اشتیاق پولیس ملازم ہے جو کہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے ان کے پلاٹ پر قبضہ کر نا چاہتا ہے جس کی مالیت لاکھوں میں ہے اور ملزمت کا فائدہی اٹھا کر انہیں دھمکایا جا رہا ہے ۔۔جس کا ڈی پی او راجن پور پور نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جا ئے ۔اگر کاروائی نا کی گئی تو وہ انڈس ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کر یں گے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers