راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)موجود حکومت نے تین سال میں ملک و قوم کو بیرونی قرضوں
کے بوج تلے جکڑ دیا ہے‘ قومی معیشت دیوالیہ ہوچکی ہے ،دہشت گردی نے ملک کو
تباہ کردیا ہے ،بے روزگاری،لوڈ شیڈنگ اور پسماندگی میں عوام کو معاشی طور
پر تباہ کردیا،حکومت کی نااہلی کی وجہ سے دہشت گردی کو کنٹرول کرنا ناممکن
ہوگیا ہے‘ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے سردار سلیم جان خان مزارینے
صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت عام
آدمی کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے ،تین سالہ اقتدار میں عوام کو مایوسی
اور مہنگائی کے علاوہ کچھ نصیب نہیں ہواجس کی وجہ سے عوام احساس محرومی کا
شکار ہوچکے ہیں‘ باقی صوبوں کی طرح پاک فوج کو پنجاب میں بھی موثر انداز
میں سرچ آپریشن کرنا ہوگا کیونکہ پنجاب میں دہشت گردی کی وارداتیں شروع
ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور میں پورے ملک میں امن و امان کی
صورتحال کافی بہتر تھی لیکن جب سے میاں بردارن کی حکومت آئی ہے عوام کو سکھ
نصیب نہیں ہوا۔آئے روز ٹیکسوں کی بھرمار نے عوام کو معاشی طور پر تباہ
کردیا ہے جبکہ حکومت اربوں ڈالر کے قرضے لے کر عیاشی کررہے ہیں۔ میاں
برادران کے دعوؤں کے مطابق نہ تو ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہے اور نہ
ہی مہنگائی‘ پسماندگی اور غربت کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے
کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے عوام کا استحصال کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔
عوام موجودہ حکومت سے تنگ آکر پاک فوج کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ (ن) لیگ کے
وزراء ترقیاتی کاموں کی بجائے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔ نیب کو
چاہیئے پنجاب میں کرپٹ وزراء کے خلاف فوری کارروائی شروع کرے۔
0 comments:
Post a Comment