راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع راجن پور میں جشن بہاراں 2016کا 21مارچ کوباقاعدہ
آغاز ہورہا ہے، مجھے آپ سب کی کارکردگی پر مکمل بھروسہ ہے کہ آپ تمام لوگ
اپنی دن رات محنت سے ضلع راجن پور کا نام روشن کریں گے۔ تمام اقدامات کو
باریک بینی سے دیکھا جائے اور تمام ضلعی افسران اس بات کی تسلی کرلیں کہ
تمام انتظامات مکمل ہیں اور کوئی بھی کمی نہ رہنے پائے۔فخر جہاں پارک کے
تینوں اطراف میں لائٹس چیک کی جائیں،پارک کے اندرمکینیکل آپریشن کو چیک کیا
جائے،ایگزیکٹو ٹیم تمام معاملات کا دوبارہ جائزہ لے اور خاص طور پر درجہ
چہارم کے وہ ملازمین جن کی انتھک محنت سے یہ ایونٹ اپنے منطقی انجام کو
پہنچ رہا ہے ،ان سب کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے۔ان باتوں کا اظہار ڈی
سی او راجنپور چوہدری ظہور حسین گجر نے جشن بہاراں 2016کے سلسلے میں فخر
جہاں پارک میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی او سی
میاں آفتاب،اے ڈی سی عبدالفتح،اے ڈی سیڈ ی اصغر جلبانی،ای ڈی اوزراعت ملک
سیف الرحمان،ای ڈی او ہیلتھ ،ای ڈی او تعلیم،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کلیم اختر
قریشی،نذیر احمد سکھانی،ٹی ایم او،ریسکیو 1122ڈاکٹر اسلم،بم ڈسپوزل
اسکواڈ، واسا اہلکار،ای ڈی او سپورٹس،پرنسپل دانش سکول ،پرنسپل ڈی پی ایس
سکول،محکمہ فوڈ سمیت تمام ضلعی افسران،میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد موجود
تھی۔ڈی سی او نے اس موقع پر 22مارچ کو فخر جہاں پارک میںیوم خواتین او ر
بچوں کے خصوصی موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا اور تمام میڈیا
نمائندگان،تاجر برادری،وکلاء برادری اور سول سوسائٹی سے اس ایونٹ کو یادگار
اور کامیاب بنا نے کی اپیل بھی کی ۔ڈی سی او نے کہا کہ ضلع راجن پور میں
پہلی مرتبہ اتنا بڑا ایونٹ کرانے جا رہے ہیں اور یہ آپ سب لوگوں کی مدد اور
دعاؤں سے ہی ممکن ہو سکے گا ۔ہمارے پاس جتنے وسائل ہیں ان سب کو بروئے کار
لاکر پوری کوش کی جائی گی کہ کوئی کمی یا کوتاہی نہ رہ پائے اور میں اس
بات پر یقین رکھتا ہوں کہ fight till the endاسلئے امید ہے کہ تمام ضلعی
افسران،بشمول سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان میرا ساتھ دیں گے اور ضلع
راجن پور کو امن کا گہوارہ کہلوانے میں اپنا مثالی کردار ادا کریں گے۔
0 comments:
Post a Comment