Feature Top (Full Width)

Wednesday, 9 March 2016

انجمن تاجران کا ضلع راجن پور کی ترقی میں مثبت کردار رہا ہے ظہور حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او ظہور حسین گجراورضلعی صدر انجمن تاجران علاؤ الدین خان مزاری نے ضلع کونسل سے ملحقہ پارک میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کے موقع پر ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے کہا ہے کہ پودا لگانا سنت ہے اور اس کی حفاظت بھی ضروری ہے۔ مزید انہوں نے کہا ہے کہ انجمن تاجران کا ضلع راجن پور کی ترقی میں مثبت کردار رہا ہے۔انہوں نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ انجمن تاجران کو جو مسائل درپیش ہوں تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں۔اس موقع پر ڈی او سی آفتاب احمد،ڈی ایم او عبد الرؤف ،ڈی او جنگلات طلعت عباس،اے سی روجھان فاروق صادق،ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کرین لغاری اور انجمن تاجران میں سے علاؤ الدین خان مزاری،شاہد ڈڈہ،ندیم قریشی،نور الدین قریشی اور دیگر ہمراہ تھے۔صدر انجمن تاجران علاؤ الدین خان مزاری نے کہا کہ شجر کاری سے نہ صرف انسان بلکہ چرند پرند اور جانور بھی فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ انجمن تاجران ہمیشہ کی طرح ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون جاری رکھے گی اور انجمن تاجران نے موجودہ تجاوزات ہٹانے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں ڈی سی او کے ہمراہ گورا قبرستان اور ضلع کونسل کا دورہ بھی کیا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers