راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس راجن پور میں علماء
کانفرنس کاانعقاد ،کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام ،خطیب اور
سماجی شخصیات شریک ہوئیں کانفرنس کا بنیادی مقصد اور موضوع ’’بچوں کی
پیدائش میں مناسب وقفہ ،ماں اور بچے کی صحت کا ضا من ‘‘ تھا تقریب کا آغاز
تلاوت کلام پاک سے ہوا ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفئیر ارشاد فرید بھٹہ
نے علماء کانفرنس کے بنیادی مقاصد پیش کئے اور کہا کہ علماء کرام معاشرے
کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں اور لوگوں کو بچوں میں پیدائش میں مناسب
وقفہ کے بارے میں آگاہی فراہم کریں ہمارے معاشرے میں منبر ومحراب سے جوبات
نکلتی ہے اُس کو نہ صرف لوگ سنتے ہیں بلکہ اسے سمجھتے اور اُس پر عمل کر نے
کی کوشش کرتے ہیں مفتی خضر محمودنے ماں اور بچے کی صحت پر سیر حاصل گفتگو
کی سید عبدالرحمن شاہ نے کہا کہ بچوں میں مناسب وقفہ قرآن وسنت سے ثابت ہے
قاری محمود احمد نے ماں کی صحت اور عظمت کے حوالے سے باتیں کیں تقریب کے
مہمانِ خصوصی ڈاکٹر شمع نور نے میڈیکل پوائنٹ سے ماں اور بچے کی صحت کے
حوالے سے گفتگو کی آخر میں ڈی او پاپولیشن ویلفئیر خواجہ محسن رسول نے
تقریب میں شرکت کر نے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور قاری
عبدالصمد درخواستی نے استحکام پاکستان کے لئے دعاء کرائی
0 comments:
Post a Comment