راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے لاہور میں
ہونیوالے دھماکے کے پیش نظر ضلع بھر میں سیکیورٹی بہتر کرنے کے احکامات
جاری کر دیئے۔اس حوالے سے تمام اے سی صاحبان،انٹیلی ایجنس ایجنسیوں اور
پولیس افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے لاہور میں ہونے والے
حالیہ سانحہ پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں کرنیوالے
انسان تو کیا جانور کہلانے کے بھی حقدار نہیں ہیں۔دشمنان اسلام اپنی مذموم
کارروائیوں سے تما م امت مسلمہ بالخصوص پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں کر
سکتے۔دہشتگردوں کا کوئی دین یا مذہب نہیں ہوسکتا اور یہ بزدل لوگ معصوم
لوگوں کو اپنا نشانہ بنا رہے ہیں۔میری ضلع راجن پور کی عوام سے اپیل ہے کہ
اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی قسم کی دہشتگری کا
اندیشہ ہو تو ضلعی انتظامیہ کو فوری مطلع کریں۔ حکومت اور عوام باہم ملکر
ہی اس ناسور کا خاتمہ کرسکتے ہیں اور اپنی جڑوں کو کھوکھلا ہونے سے روک
سکتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment