را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان اور ضلعی آفیسر
لائیو سٹاک ڈاکٹر افتخار الحق کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا
ہے کہ ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کی سر پرستی میں سیلاب2015کے
نتیجے میں متاثرہ علاقوں کے جانوروں کے تحفظ اور کو موذی اور وبائی امراض
سے بچانے کے لئے ادارہ خوراک و زراعت پاکستان اور محکمہ لائیو سٹاک راجن
پور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے جانوروں کومنرل سپلیمنٹ کی تقسیم کے ساتھ ساتھ
ان کی ویکسینیشن اور ڈی ورمنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ادارہ زراعت و
خوراک(FAآْاقوام متحدہ ذیلی ادارہ ہے جو پنجاب میں ضلع راجنپور اور لیہ میں
ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے۔روجھان بستی میں سیلاب سے
متاثرہ 500خاندانوں کے300سے زائدبڑے اور 400سے زائد چھوٹے جانوروں کی
ویکسینیشن کی جارہی ہے۔
0 comments:
Post a Comment