راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع راجن پور میں 3روزہ جشن بہاراں اینڈ فلاور شو 2016
اپنے پورے جوبن کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ضلع بھر سے ہزاروں لوگوں کا
ہجوم جوق در جوق اکٹھا ہوتا رہا اور ضلع راجن پور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ
ایسا دلفریب میلہ بھر پور طریقے سے انجوائے کرتا رہا ۔عوام نے اس ماحول کو
بہت سراہا اور ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کے ایسے منفرد انداز
کے خراج تحسین پیش کیا۔عوام کے لئے سرپرائز یہ تھا کہ پہلی مرتبہ آتش بازی
کا دلچسپ مظاہرہ بھی کیا گیا اور تمام ضلعی افسران اور خاص طور پر درجہ
چہارم کے ملازمین میں سرٹیفیکیٹ اور تحائف کی تقسیم کی گئی۔ڈی سی او ظہور
حسین کی طرف سے میلہ میں سب سے خوبصور سٹال لگانے پر ای ڈی و زراعت ملک سیف
الرحمان کی ٹیم کو10,000کا کیش انعام ،دوسرے نمبر پر آنیوالے ایڈی او ورکس
رحیم ثاقب کو 7,000جبکہ ای ڈی او سیڈی اصغر جلبانی کو تیسرے نمبر پر آنے
پر 5,000کا کیش انعام دیا گیا۔تقریب میں خاص طور پر ایم پی اے عاطف
مزاری،خواجہ معین الدین کوریجہ،ملک حمزہ کمال فرید ،صدر بار ڈسٹرکٹ راجن
پور چوہدری امان اللہ،علمائے کرام،ڈی پی او راجن پور،کمانڈر رینجرز سمیت
دیگر سماجی و سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی اور سب نے ڈی سی او راجن پور کی
کاوشوں کو بھر پور سراہا۔تقریب میں شامل شرکاء نے ڈی سی او راجن پور سے
مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کی اپیل کی اور پہلی مرتبہ راجن پور میں ٖفوڈ
اسٹریٹ کے انوکھے قیام کو بھی بے حد سراہا۔
0 comments:
Post a Comment