راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راجن پور / ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ضلع
بھرمیں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صحت مند ، معیاری، ذائقہ دار، محفوظ،
غذائیت سے بھرپور، صاف اور خالص خوراک مہیاکرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ڈسٹرکٹ
کوارڈینیشن آفیسر / چیئرمین ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی راجن پور ظہورحسین گجرنے
ملاوٹ کے خلاف مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ فوڈکمیٹی کے ضلع بھرکے ممبران و
آفسران اور تحصیل اور ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹروں کا اجلاس طلب کرلیاہے ۔ ڈسٹرکٹ
فوڈاتھارٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راجن پور نے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف آہنی
شکنجہ تیارکرلیا ۔ ملاوٹ کرنے والے ملاوٹ مافیا کتناہی بااثرہوں کاروائیاں
ضرورہوں گی ملاوٹ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا
جائے گا۔چیئرمین ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی نے ملاوٹ مافیاکے خلاف گھیراتنگ کرنے کا
عندیہ دے دیا۔ پنجاب حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہوئے
پسنداورناپسندکوبالاطاق رکھتے ہوئے اور کسی دباؤ یاسفارش کو لائے
بغیراپناموثرکردارسرانجام دیں۔ کیونکہ اچھی خوراک ہی اچھی صحت کی ضامن ہے۔
0 comments:
Post a Comment