Feature Top (Full Width)

Thursday, 31 March 2016

ڈی سی اورا جن پور کی زیرصدارت مختلف اجلاس کا انعقا د

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کی زیرصدارت مختلف اجلاس منعقد کیئے گئے ۔ اجلاس کے آغاز میں ڈی سی او ظہور حسین نے لاہور میں ہونیوالے حالیہ دھماکے کے نتیجے میں شہداء اور ان کے خاندانوں کیلئے خصوصی دعا کرائی۔بعد میں اجلاس میں آئے ان تمام مکاتب فکر کے لوگوں میں ڈی سی او راجن پور کی جانب سے تحائف کی شکل میں خصوصی شیلڈ تقسیم کی گئی جنھوں نے جشن بہاراں و میلہ فلاور شو منعقد کرانے میں فنڈزوغیرہ فراہم کرنے میں خاص کردار ادا کیا تھا۔ان میں انجمن تاجران کا وفد،سیاسی و سماجی کارکنان اور دیگر متعلقہ لوگ شامل تھے۔۔ڈی سی او نے تعاون کرنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بہت جلدسول کلب راجن پور میں بھی ایسی ہی تقریبات منعقد کرائی جائیں گی جدھر آپکا تعاون بھی درکار ہوگا۔ سب نے کامیاب جشن بہاراں منعقد کرانے پر ڈی سی او کو خراج تحسین پیش کیااور مستقبل میں بھی اپنی خدمات پیش کرنے کا یقین دلایا۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر جاری ترقیاتی کاموں کی بریفنگ لی،جس میں منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔دوران بریفنگ ہسپتالوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے جبکہ تحصیل جام پور اور روجھان کے ترقیاتی منصوبے بھی تیز رفتاری سے جاری ہیں اور جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers