راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع راجن پور میں 3روزہ جشن بہاراں میلہ و فلاور
شوسج گیا ۔50ہزار سے زائد موسمی پھولوں کے گملوں،گھریلو اور مقامی
دستکاری،ہنرمندوں کے فن پاروں کی نمائش۔مردوں ،بچوں ،خواتین کی یکساں
دلچسپی کے لئے لگائے گئے مختلف اسٹالز اور پہلے ہی روز ہزاروں افراد کی آمد
سے تقریب کو چار چاند لگ گئے۔جشن بہاراں میلہ اور فلاور شو کی افتتاحی
تقریب فخر جہاں پارک میں منعقد ہوئی، جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے
لٹریسی و ایم پی اے حکومت پنجاب سردار عاطف حسین مزاری نے ڈی سی او راجنپور
چوہدری ظہور حسین گجر اور ڈی پی او راجن پور مبشر میکن کے ہمراہ3روزہ
تقریب کا افتتاح کیا۔اس کے علاوہ حمزہ کما ل فرید،چوہدری امان اللہ صدر
ڈسٹرکٹ با ر راجن پور،تمام ضلعی افسران،مختلف مکاتب کے علمائے کرام،میڈیا
نمائندگان اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عالمی یوم جنگلات کے
حوالے سے بھی فخر جہاں پارک میں صحرائی پام اور فائیکس کے پودے لگائے گئے۔
تینوں مہمان گرامی نے اپنے اپنے ہاتھ سے بالترتیب ایک ایک پودا لگایا۔تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے عاطف مزاری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جشن
بہاراں میلہ و فلاور شو کا انعقاد کر کے ضلع بھر کے لاکھوں عوام کو قدرت کے
رنگوں سے آگاہی،صحت مند ماحول کی فراہمی اور مختلف تفریحی سرگرمیوں کے
ذریعے ضلع راجن پور کی ثقافت کو اجاگر کر کے وزیراعلی ٰپنجاب شہباز شریف کے
وژن کی تکمیل میں اپنا اہم تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ڈی سی او چو ہدری ظہور
حسین گجر نے بھی ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے اقدامات کو بے حد
سراہا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کو بھرپور طریقے سے منانے کی
یقین دہانی کرائی۔ ڈی پی او راجن پورغلام مبشر میکن نے بھی اپنے خیالات کا
اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو
پست کیا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں مہمانوں نے ضلعی افسران
،تاجروں،صحافیوں،وکلاء اور دیگر مختلف لوگوں کے ہمراہ رنگا رنگ سجائے گئے
مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔
0 comments:
Post a Comment