Feature Top (Full Width)

Sunday, 27 March 2016

ضلع راجنپور میں ڈسڑکٹ لیول پر قرات و نعت خوانی کے مقابلہ جات کا انعقاد

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع راجنپور میں ڈسڑکٹ لیول پر قرات و نعت خوانی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ضلع راجن پور کی تینوں تحصیلوں راجن پور،روجھان اور جام پور سے منتخب ہونیوالے مختلف اسکولوں کے طلباو طالبات نے شرکت کی۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ون راجن پور میں لڑکوں کے مقابلے پرنسپل غلام یٰسین اعوان کی زیر صدارت ہوئے ،جدھر حسن قرات میں اول پوزیشن حاصل کی محمد اسلم،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جام پور،نے سیکنڈ پوزیشن محمد نعمان نے حاصل کی جبکہ تھرڈ پوزیشن سید احسن محبوب گیلانی نے حاصل کی۔اس طرح لڑکیوں کے مقابلہ جات گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون راجن پور میں پرنسپل مسز شازہینہ کی زیر صدارت کرائے گئے جدھر حسن قرات میں قرت العین گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون راجن پور نے اول پوزیشن حاصل کی،سیکنڈ پوزیشن اقصیٰ عاشق نے حاصل کی اور تھرڈ پوزیشن شاھدہ بی بی نے حاصل کی۔اسی طرح نعت خوانی میں اول پوزیشن کلثوم بی بی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون راجن پور کی طالبہ نے حاصل کی،سیکنڈ آنیوالی طالبہ کا نام صائمہ ستاراور تھرڈ آنیوالی طالبہ کا نام ایمان رضاہے ۔ججز کے فرائض حافظ غلام درویش قادری (ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف)،محمدخلیل احمد سراجوی(خطیب اوقاف دربار خواجہ غلام فرید) اور بلال نازکی(محکمہ تعلیم) نے سر انجام دیئے ۔تقریب کے آخر میں دونوں پرنسپل صاحبان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاحب کا اس طرح کے صوبائی لیول پر مقابلہ جات کرانے میں ضلع راجنپور کو بھی شامل کئے جانے پر ان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers