Feature Top (Full Width)

Thursday, 17 March 2016

را جن پور،نقشہ جا ت کی تیاری میں عوا م سے لو ٹ ما رجا ری

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن میں عمارات کے نقشہ جات کی تیاری میں عوام سے مبینہ طور پر لوٹ مار جاری ،سب انجینئر نذیر لنڈ پر نقشہ کی تیاری میں پیسے وصول کر نے کاالزام ،سرکاری اہلکار ہو کر نقشہ کی تیاری میں رقمیں بٹور رہا ہے کاروائی کی جائے تفصیلات کے مطابق شہریوں محمدساجد،عبدالصمد،محمدصیاد،عبدالغفور،حسن علی ودیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ نقشہ برانچ میں موجود سب انجیئنر نذیر لنڈ سرکاری فیسوں کے ساتھ نقشہ کی تیاری کی فیس بھی وصول کررہا ہے جبکہ نذیر لنڈ محکمہ لوکل گورنمنٹ کا ملازم ہے شہریوں نے مزید کہا کہ رہائشی سے کمرشل بنیادوں پر عمارات تعمیر کر نے والوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے اس طرح شہر میں قبل ازیں بنائے جانے والے نقشوں میں کئی مالکان نے تبدیلی کرلی مگر اُن کے خلاف ٹی ایم اے ایکشن ہی نہیں لے رہی ان مالکان نے ٹی ایم اے اہلکاروں کو راضی کررکھا ہے عوامی وشہری حلقوں نے ڈی سی او راجن پور سے نوٹس لینے اورکاروائی کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers