Feature Top (Full Width)

Sunday, 13 March 2016

گورنمنٹ بوائز ہائیر اسکینڈری سکول مٹھن کوٹ میں میٹرک کے امتحان میں بوٹی مافیا کا راج

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )گورنمنٹ بوائز ہائیر اسکینڈری سکول مٹھن کوٹ میں میٹرک کے امتحان میں بوٹی مافیا کا راج،جس کلاس کے طلباء امتحان دے رہے ہیں کلاس انچارج نے ملی بھگت کر کے خود کو آر آئی لگوا لیا دیگر نگرانوں کے بھتیجے بھانجے امتحان دے رہے ہیں ،پیپرز باہر حل ہو رہے ہیں قابل طلباء کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے اصلاح احوال اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق میڑک کے امتحانی سنٹر میں سر عام نقل کا سلسلہ جاری ہے موبائل فون کے ذریعے پیپرز باہر سے حل کروائے جا رہے ہیں سائنس کے پیپروں کیلئے ایم ایس سی ٹیچرز کی ڈیوٹی سنٹر پر لگوائی گئی ہے جماعت دہم کے انچارج کو پرنسپل کی ملی بھگت سے امتحانی سنٹر کا ریذیڈنٹ انچارج لگو ادیا گیا ہے حالانکہ رولز کے تحت امتحان دینے والی کلاس کا انچارج امتحانی سنٹر کے قریب تک نہیں جا سکتا ان اساتذہ کو بھی نگران لگوا یا گیا ہے جن کے قریبی رشتہ دار بھانجے بھتیجے امتحان دے رہے ہیں قانون کے مطابق ایسے اساتذہ ڈیوٹی دینے کے اہل نہیں ہوتے ۔محنتی طلبا ء اور ان کے والدین نے اپنے بچوں کی حق تلفی پر شدید احتجاج کیا ہے اور ان بے ضابطگیوں کی موبائل سے بنائی گئیں فلمیں بھی دکھائیں انہوں نے کلاس دہم کے انچارج ملک رفیق کو وہاں سے فوری ہٹانے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers