Feature Top (Full Width)

Tuesday, 29 March 2016

را جن پور سنیئرہیڈ مسٹر یس پر جما عت نہم کے پیرزدلو انے کا الز ام

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 راجن پور میں سینئر ہیڈ مسٹریس زاہدہ عقیل پر اپنی بھتیجیوں اور رشتے دار لڑکیوں کو علیحدہ کمروں میں بٹھا کر جماعت نہم کے پیپرز دلوانے کاالزام،سینئر ہیڈ مسٹریس وریذیڈنٹ انسپکٹر زاہدہ عقیل کی بہن رخسانہ ناز بھی اسی سکول میں تعینات ہے جو سپر نٹنڈ نٹ منزہ بخاری کی مدد سے بچیوں کو حل شدہ پر چے فراہم کررہی ہے حقدار اور محنتی طالبات کے حقوق پر ڈاکہ مارا جارہا ہے کنٹرولرامتحانات ،چئیر مین ڈی جی خان بورڈ نوٹس لیں ہر دو خواتین آفیسران کے خلاف کاروائی کی جائے جماعت نہم کا امتحان دینے والی طالبات کے والدین محمد شفیع ،حسن محمود،محمداعجاز،محمد نوازودیگر نے صحافیوں کو مزید بتلایا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ لائق اور محنتی بچیاں تو اپنی محنت کے ذریعہ امتحان دیں اور بااثر شخصیات کی بچیاں مکمل پیپرز حل کر کے فراہم کئے جائیں اُن کا کہنا تھا کہ جماعت نہم کا امتحان دینے والی دو اور بچیاں مہراب فاطمہ ،مریم امتیازکو بھی حل شدہ پر چے فراہم کئے جارہے ہیں اور یہ پیپرز سکول میں تعینات ٹیچر رخسا نہ ناز دیگر سائینس ٹیچرز سے حل کرا کر فراہم کرتی ہے اس سارے عمل میں ہیڈ مسٹریس زاہدہ عقیل اور منزہ بخاری کی مرضی شامل ہے انہوں نے فوری طور پر نوٹس لینے اور سپر نٹنڈ نٹ مذکورہ کوتبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers