راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سانحہ لاہور نے پاکستانی قوم کو سوگوار کردیا حکومت
ملک میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام رہی دہشت گردی کے خلاف فوج کو اپنا
موثر کردارا دا کرنا ہوگا‘ ان خیالات کا اظہار پیسٹی سائیڈ یونین کے صدر
حاجی محمد اشرف و جنرل سیکرٹری عبدالصبور رحمانی نے اپنے مشترکہ بیان میں
کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور سے بے گناہ شہریوں کی شہادت سے حکومت کی
امن کی رٹ واضح ہوگئی ہے۔ لاہور جیسے شہر میں بھی دہشت گردی کے واقعات شروع
ہوجائیں تو باقی ملک کی پوزیشن کیا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی
حکومت نے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بالکل ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ
پاک فوج جیسے ضرب عضب آپریشن کررہی ہے‘ اسی طرح پنجاب میں بھی آپریشن شروع
کیا جائے‘ خاص طور پر جنوبی پنجاب میں بھی پاک فوج کو اپنا موثر کردارادا
کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کی وجہ سے پنجاب مسلسل متاثر ہورہا ہے‘ حکمران سب
اچھے کی رٹ کی وجہ سے خوش فہمی کا شکار ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی
نگاہیں پاک فوج کی طرف ہیں کہ ملک کی حفاظت کے لئے پاک فوج کو اپنا موثر
کردار ادا کرنا چاہیے
0 comments:
Post a Comment