راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع انتظا میہ راجن پور کا انوکھا حکم ،ضلعی
کمپلیکس کی برانچز کو ضلعی کمپلیکس میں نوتعمیر شدہ کیفے ٹیریا سے خریداری
کر نے کی ہدایت ،حکم نا مے پر عمل نہ کر نے پر سرزنش کی جائیگی ضلعی
کمپلیکس میں موجود برانچز کے اہلکاروں نے نام نہ ظاہر کر نے کی شرط پر مزید
بتلایا کہ کیفے ٹیریا سے اشیاء چائے ودیگر مہنگی فراہم کی جارہی ہے اس لئے
وہ کھانے پینے کی اشیاء باہر سے خرید کررہے ہیں مگر اُنہیں شدید مجبور کیا
جارہا ہے کہ ضلع کمپلیکس میں موجود کیفے ٹیریا سے ہی خریداری کی جائے ۔
0 comments:
Post a Comment