Feature Top (Full Width)

Monday, 28 March 2016

حاجی پور میں ایرانی حکومت کے تعاون سے قائم 20بیڈز پرمشتمل ہسپتال کا افتتاح

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)حکومت پنجاب ہیلتھ اور تعلیم کی بنیا دی سہولتوں کو عام آدمی تک پہنچانے میں دن را ت کوشاں ہے اور اس کے ساتھ ہمارے اسلامی دوست ممالک بھی اپنی دوستی کا فریضہ احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ضلع راجن پور میں بھی ہیلتھ اور تعلیم کو لیکر سعودی اور ایرانی حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔میں صدر اسلامی ریپبلک ایران کا خاص طور پر مشکور ہوں کہ انہوں نے 2010ء کے بدترین سیلاب کی وجہ سے ضلع راجن پور میں تباہی کو دیکھتے ہوئے تحصیل جام پور کی یونین کونسل حاجی پور میں 20بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنانے کا اپنا وعدہ آج 26مارچ 2016کو مکمل کردیا ہے۔آج نہ صرف حاجی پور بلکہ ضلع راجن پور کی عوام کیلئے خوشی کا دن ہے۔یہ ہسپتال ایک پسماندہ ضلع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے حاجی پور میں ایرانی حکومت کے تعاون سے قائم 20بیڈز پرمشتمل ہسپتال کا افتتاح کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتح،ای ڈی او سیڈی اصغر جلبانی،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ای ڈی او ایجوکیشن عبدالغفار لنگاہ،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ای ڈی او فنانس راؤ عطا ء اللہ،ا پی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ سپورٹس مینیجر،ڈی او ایچ راجن پور، چیئر مین ملک مرید بکھر،اسماعیل سکھیرا مقامی رہنما اور تما متعلقہ افسران موجود تھے۔تمام ای ڈی اوز نے اپنے اپنے خطاب میں ایرانی حکومت اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات کا عزم کیا کہ موجودہ ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجرکی سربراہی میں ضلع راجن پور میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرلئے جائیں گے۔ ڈاکٹر فیاض کریم نے بتایا کہ اس ہسپتال میں ایک جدید لیبارٹری،لیبر روم،ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ایکسرے روم بھی قائم کردیا گیا ہے اور بروز سوموار سے ہسپتال فنکنشل ہوجائیگا ۔ڈی سی او راجن پور نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میں ضلع راجن پور کے تمام افسران جنھوں نے اس کو ابتداء سے لیکر تکمیل تک پہنچانے میں اپنا مرکزی کردار ادا کیا ،ان سب کا مشکور ہوں۔6کروڑ کی لاگت سے اس ہسپتال کی تعمیر ممکن ہوئی ہے اور میں تمام مخیر حضرات ،یہاں کے سیاستدان،تاجران اور عوام سے درخواست کروں گا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر اس ہسپتال کو کامیابی سے چلانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers