راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دہشت گردی کے خاتمے کے لئے علماء کرام کو اپنا
مثبت کردار ادا کرنا چاہیے قانون کی بالادستی ہر صورت برقرار رکھی جائے گی‘
کچے میں سرچ آپریشن کے لئے پولیس اپنا کردار ادا کرے گی۔ فرائض کی ادائیگی
کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ آج شہداء لاہور کے لئے
قرآن خوانی گیارہ بجے پولیس لائن میں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ
پولیس آفیسر راجن پور غلام مبشر میکن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ قانون شکن عناصر کو سختی کچل دیا جائے گا‘ فرقہ
وارانہ کشیدگی کے خاتمہ کے لئے علماء کرام اور عوام کا تعاون انتہائی ضروری
ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد کسی بھی ملک کے خیر خواہ نہیں ہوتے ‘ ایسے
افراد ملک دشمن سرگرمیوں میں جو ملوث ہوتے ہیں ان کا کوئی ایمان اور دین
نہیں ہوتا‘ ایسے افراد ملک کے لئے ناسور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف
اور قانون کا احترام کرنے والے شہری ہمارے لئے قابل احترام ہیں‘ انہوں نے
مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی ‘
عوام کو چاہیئے وہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی
مشکوک شخص یا گاڑی کو دیکھتے ہی اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔
مقامی ایس ایچ او صاحبان کو چاہیئے سکولوں ‘ پارکوں ‘ امام بارگاہوں ‘
مسجدوں اور درگاہوں کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار
واقعہ سے نمٹا جاسکے۔ ضلع راجن پور کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پولیس دن
رات کوشاں ہے۔
0 comments:
Post a Comment