Feature Top (Full Width)

Thursday, 31 March 2016

حکمران نا کا م ہو چکے ،سانحہ لا ہو ر کی مذ مت کر تے ہیں عمران ستار رحمانی ایڈووکیٹ

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سانحہ لاہور میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ حکومت دہشت گردی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے کونسلر محمد عمران ستار رحمانی ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر وطن عزیز میں دہشت گردی کے ذریعے معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ موجودہ حالات کے تناظر میں حکومت عوام کو بہتر سیکورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے تین سالہ اقتدار میں عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوا۔ مہنگائی‘ لوڈشیڈنگ اور غربت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے‘ عوام مہنگائی کی وجہ سے معاشی طورپر تباہ ہوچکے ہیں۔ غربت اور پسماندگی کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں پاک فوج کو چاہیئے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیئے‘ اس موقع پر ملک خالد رسول‘ حاجی عابد حمید کھرل‘ اکبر قریشی‘ سید اصغر شاہ‘ محمد افضل غوری‘ غلام مرتضیٰ قریشی‘ عبدا لصبو ر رحمانی‘ محمد آصف و دیگر موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers