راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آواز ڈسٹرکٹ فورم اور سول سوسائٹی حقوق نسواں بل میں
ہرقسم کی ترمیم کی مخالفت کرتے ہیں سیاسی گروہوں اور اسلامی نظریاتی کونسل
کی طرف سے حقوق نسواں قانون کی منسوخی کا مطالبہ اس قانون کے خلاف سوچی
سمجھی سازش ہے حکو مت پنجاب اس قانون کوکسی کی جانب سے مخالفت ،دباؤ اور
بلیک میلنگ میں آکر منسوخ نہ کرے ان خیالات کا اظہار ضلع وتحصیل صدور آواز
فورم فرخندہ حمید،فہیم جعفر ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری نعیم اکبر جسکانی
،معروف قانون دان عمیر عثمان ایڈووکیٹ ودیگر مقررین نے پریس کلب راجن پور
میں ایک میڈیا کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پروکلاء نے بریف کیا کہ یہ
قانون سراسر خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے بنایا گیا ہے یہ آئین
پاکستان اور دین اسلام سے ہر گز متصادم نہیں ہے اُن کا کہنا تھا کہ سول
سوسائٹی ایک عرصہ سے خواتین پر تشدد کے خلاف آواز بلند کئے ہوئے تھی اور یہ
قانون وقت کی ضرورت ہے اُن کا کہنا تھا کہ یہ خواتین آراکین اسمبلی کی
محنت اور جدجہد کا نتیجہ ہے کہ آج خواتین محفوظ ہوگئی ہیں اُن کا کہنا تھا
کہ ہمارے مذہب اسلام نے عورت کو ماں ،بہن ،بیٹی اور بہو کے روپ میں جوعزت
بخشی ہے وہ دنیا کے کسی اور مذہب نے نہیں دی اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں
خواتین پر تشدد ،جنسی زیادتی اور تیزاب گردی جیسے واقعات میں دن بدن اضافہ
ہورہا تھا اب اس قانون سے خواتین محفوظ تصور کریں گی اس موقع پر آواز ڈسٹر
کٹ فورم کے عہدیداروں نے شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے
0 comments:
Post a Comment