راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )کرپشن کنگ پوسٹ مین غلام شبیرنے لوٹ ماربددیانتی
اور بے حیائی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ،
منی آرڈرز غرض کوئی بھی حکومتی فلاحی سکیم ہویہ بغیر رشوت کے کوئی کام نہیں
کرتا۔ خواتین سے چھیڑچھاڑاورنازیباحرکات اس کامعمول ہے ۔ اس کی اعانت
کرپشن میں عطاء اللہ ڈاہا ، محمدعمران اور عرفان جو اس کے سگے بھائی ہیں
پرائیویٹ ہیں اس کے اس مبینہ لوٹ ماراورکرپشن مہم میں اس کے
ایجنڈکاکرداراداکرتے ہیں۔ جب کہ محکمہ میں اس کی سرپرستی کرپشن کے ڈان ڈپٹی
انچارج شاہجہاں مکول کرتاہے جس نے اسی کرپشن میں اربوں کی جائیدادیں بنالی
ہیں اب بھی اسی شاہجہاں مکول کے اپنے مکان میں غلام شبیر بے نظیرانکم
سپورٹ پروگرام کے فارم چلارہاہے ۔ نیب ، FIA، ان تمام کے خلاف قانونی
کاروائی کرے ۔ کیونکہ عوام الناس کے بارہ احتجاج کے باوجود ان کے خلاف کوئی
کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی وفاقی وزیرداخلہ چیئرمین نیب اوروفاقی
وزیرمواسلات پوسٹ مین غلام شبیر VPM اور ڈپٹی انچارج GPO راجن پور شاہجہاں
مکول کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے برطرف کرکے عوام الناس کو Happyسرپرائز دیں
احتجاج کرنے والوں میں مریم مائی ، حلیمہ خاتون ، زہرہ مائی ، عابدہ بی بی
، نورین بی بی،کلثوم بی بی ، غلام فاطمہ ، جنت مائی اور امام بخش، رحیم
بخش، اللہ وسایا، حضوربخش ، دین محمد، نبی بخش ، میاں ارشد ، حاجی نعیم
شامل تھے۔ انہوں نے کہاکہ غلام شبیر کوٹ مٹھن ، نورپور اور کوٹلہ نصیرسے
کرپشن کرنے کے بعد راجن پور سٹی اس کے حوالے کردیاہے اور کرپشن کے ڈان
شاہجہاں مکول کوٹ روجھان عوام کا خون نوچنے کے بعد اب راجن پو ر پوسٹ آفس
میں کرپشن کے ڈان بنے بیٹھے ہیں ۔ خدارا عوام کو ان سے رہائی دلوائیں۔
0 comments:
Post a Comment