راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں نیب
کی کاروائیوں پر حکمران جماعت خوش تھی اب پنجاب میں کاروائیوں پر میاں
برادران کیوں چیخ رہے ہیں ؟احتساب کے حق میں ہیں مگر احتساب برابری کی
بنیاد پر ہونا چاہیئے چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلد ہی پنجاب
کے ہر ضلع کا خود دورہ کریں گے اور میں انہیں سب سے پہلے ضلع راجن پور لے
آؤں گا پی پی پی کو جنوبی پنجاب میں پہلے سے زیادہ مضبوط بنایا جائیگاان
خیالات کااظہار اُنہوں نے پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ومرکزی
راہنماء سردار امان اللہ خان دریشک سے ملاقات کے دوران کیا اپوزیشن لیڈر کا
کہنا تھا کہ پی پی پی نے اپنے ادوار میں جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کر
نے کے لئے بھرپور اقدا مات کئے اورہر ترقیاتی منصو بے میں اسے اہمیت دی ضلع
رحیم یار خان اور ضلع راجن پور کے درمیان دریائے سندھ پربے نظیر شہید پل
بھی پی پی پی کاکارنامہ ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے اس کی تعمیر منظور
کروائی اورسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اس کاافتتاح کیا اُن کا
کہنا تھا کہ پی پی پی نے ہردور میں عوام کو ملازمتیں فراہم کیں اور لوگوں
کوروزگار دیا اب موجودہ حکومت ان ملازمین کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننا
چاہتی ہے اور بہترین قومی اداروں جن میں نیشنل بینک اور پی آئی اے سر فہرست
ہے کو پرائیویٹ کر نا چاہتی ہے موجود ہ حکمرانوں نے نجکاری کی کوشش کی تو
پیپلز پارٹی اس کی بھرپور مخالف کرے گی اور اس حوالے سے مزاحمت بھی کریں گے
اُن کا کہنا تھا کہ عوام اب موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے نالاں آچکے
ہیں اور پی پی پی دور کویاد کررہے ہیں اس موقع پر ممبر صوبائی سنٹرل کمیٹی
جنوبی پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک اور کلیم اللہ خان بھی موجود
تھے ۔
0 comments:
Post a Comment