Feature Top (Full Width)

Monday, 21 March 2016

بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے لئے اُمید کی کرن ہیں شفقت خاں دریشک

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے لئے اُمید کی کرن ہیں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن نے ہمیشہ طلباء کے حقوق کی جنگ لڑی ہے بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ جمال دین والی جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ ء ہو گا اور جنوبی پنجاب کی تاریخ میں سنگِ میل ثابت ہوگا جسکی وجہ سے پیپلز پارٹی ترقی کریگی یہ باتیں پاکستان پیپلز پارٹی اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے ضلعی صدر شفقت خاں دریشک اور ضلعی جنرل سیکرٹری شاہد خاں وسوانی نے پی ایس ایف کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور سے کئی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سردار فاروق احمد خان دریشک کی قیادت میں جمال دین والی پہنچے گا جہاں چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور استقبال کیا جائیگا اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سابق ممبر صو بائی اسمبلی وراہنماء پی پی پی سردار امان اللہ خان دریشک کی قیادت میں ضلع راجن پور میں مضبوط ہے اس موقع پر عرفان خان رند،شیر باز دریشک ،رانا شاکر،شاہد بوہڑ،شاہنواز بوسن،ملک مختیار،شہباز گوپانگ،شہزاد جتوئی،راشدجتوئی،سلیم سونترہ،ظفر جتوئی،گل محمد خان دریشک سمیت کثیر تعداد میں طلباء موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers