راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شیخ ولی محمد ساجد
ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سابق حکو مت کے پیدا کردہ بحرانوں پر
قابو پالیا ہے اگر آمر منتخب حکو مت پر شب خون نہ مارتا تو آج پاکستان
زیادہ مضبوط ،مستحکم اور ترقی یافتہ ہوتا ،وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز
شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف انتھک محنت کررہے ہیں
انشاء اللہ بہت جلد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا اور عوام کی معاشی
حالت پہلے سے زیادہ مضبوط ہوجائیگی یہ باتیں اُنہوں نے تحصیل جنرل سیکرٹری
مسلم لیگ ن میاں ریاض ثاقب کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور
کار کنان سے خطاب کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھرپور
ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں جن کی سابقہ ادوار میں مثال نہیں ملتی اُن کا
کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور کارکنان باہمی اختلافات بھلاء کر
وطن عزیز کی ترقی اور مسلم لیگ ن کی مضبوطی کے لئے اپنی توانائیاں صرف کریں
تاکہ پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے اس موقع پر ضلعی صدر سردار
حسام جاوید خان گور چا نی ،تحصیل صدر مسلم لیگ ن چوہدری ظہیر احسن ،سلیم
اقبال بھٹی ،محمد باقر جسکا نی، میاں افضل زرگر ،محمد اکبر ببر ودیگر
عہدیداران موجود تھے ۔
0 comments:
Post a Comment