Feature Top (Full Width)

Saturday, 19 March 2016

ضلع وڈویژن سطح پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور کے طلباء وطالبات نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ڈاکٹر شکیل احمد پتافی

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 23 مارچ کے حوالے سے مختلف کالجز کے درمیان جو مقا بلہ جات ہوئے ان میں ضلع وڈویژن سطح پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور کے طلباء وطالبات نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں یہ بات پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد پتافی نے ایک ملاقات کے دوران بتلائی اُن کا کہنا تھا کہ 16 مارچ کو ڈویژن سطح پر مقابلہ میں کالج ہذا کی طالبہ نے ملی نغمہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی 17 مارچ کو ڈویژن لیول کے مقابلہ مشاعرہ میں کالج نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی یومِ پاکستان کے حوالے سے مقا بلہ مصوری میں گورنمنٹ پوسٹ گریجو یٹ کالج راجن پور نے اول اور دوئم پوزیشن حاصل کی ڈویژن لیول کے 2 روزہ مقابلہ جات کی 12 پوزیشنوں میں سے 7 پوزیشنیں گورنمنٹ کالج نے حاصل کی پرنسپل کا کہنا تھا کہ اب پوزیشنیں حاصل کر نے والے طلباء وطالبات پنجاب لیول کے مقابلہ جات کے لئے تیار ہیں اور اس عزم کااظہار کرتے ہیں کہ انشاء اللہ وہاں بھی اس کالج کے بچے پوزیشنیں حاصل کر کے اپنے ادارے اور بالخصوص ضلع راجن پور کا نام روشن کریں گے آخر میں پرنسپل نے اپنے جملہ اسٹاف کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ اساتذہ کی مخلصا نہ اور والہانہ کاوشوں کاثمر ہے کہ آج ہمارا کالج پنجاب کے کسی بڑے کالج کے مقابلہ میں کسی صورت کم نہیں ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers