Feature Top (Full Width)

Thursday, 31 March 2016

ڈی پی آئی سکینڈری سکو لز کا دورہ راجن پور،ضلع کی کا رکردگی کا جا ئز ہ

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )سید ممتاز حسین شاہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری ایجوکیشن پنجاب لاہور نے ضلع راجن پو رکا دورہ کیا ۔ اس دورے میں انہوں نے پہلے ای ڈی او ایجوکیشن راجن پور سے میٹنگ کی ۔ جس میں ضلع بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز صاحبان ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز صاحبان ، تمام مردانہ زنانہ اے ای او ز صاحبان شریک تھے۔ اس میٹنگ میں سید ممتاز حسین شاہ صاحب نے UPE اور USE کے حوالے سے ضلع کی کارکردگی چیک کی اور مناسب ہدایات دیں۔ اس کے سا تھ ساتھ انہوں نے ضلع میں داخلہ مہم ، کوالٹی ایجوکیشن ، سکولوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔ اس دوران انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نمبر 1 راجن پو رمیں پرائمری سکول ٹیچرز کی جاری ٹریننگ کا معائنہ بھی کیا۔ ٹریننگ سنٹر کے معائنے کے دوران سید ممتاز حسین شاہ نے ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ کو محنت، ایمانداری اور خلوصِ نیت سے تدریسی فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نئے داخلے بڑھانے اور UPE کے حوالے سے اساتذہ کو سروے کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹریننگ کے حوالے سے تمام انتظامات کو بھی سراہا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers