راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کمشنرڈیرہ غازی خان
ڈویژن ڈیرہ غازی خان نے ضلع راجن پو رمیں ملاوٹ مافیاکے خلاف کریک ڈاؤن
کرنے کا نوٹس لے لیا ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر / چیئرمین ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی
راجن پور ظہورحسین گجرنے ملاوٹ کے خلاف مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ فوڈکمیٹی
کے ضلع بھرکے ممبران و آفسران اور تحصیل اور ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹروں کا ہنگامی
اجلاس طلب کرلیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات اور ویژن کے مطابق بڑے
پیمانے پر گرینڈآپریشن کرنے کا فیصلہ ۔ ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کو ضلع راجن پور
میں ہرماہ 5تاریخ تک اجلاس منعقدکرانے اور 7تاریخ تک ڈویژنل کمشنرکو اجلاس
کی کاروائی بھیجنے کا فیصلہ ۔ ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راجن پور
نے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف آہنی شکنجہ تیارکرلیا بڑے پیمانے پر کاروائیوں
اور گرفتاریوں کا امکان ضلع بھرکے ڈسٹرکٹ اور تحصیل فوڈانسپکٹروں کی ہر
تحصیل کے ہر کونے سے ملاوٹ مافیاکے خاتمے کے لئے ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی نے
متحرک ہو کر کمر کس لی ۔ ملاوٹ کرنے والے ملاوٹ مافیا کتناہی بااثرہوں
کاروائیاں ضرورہوں گی ملاوٹ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں
سے نمٹا جائے گا۔چیئرمین ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی نے ملاوٹ مافیاکے خلاف
گھیراتنگ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی کی ڈسٹرکٹ فوڈانسپکشن
ٹیم کے دبنگ آفسروں کو تابڑتوڑحملے کرنے اورملاوٹ مافیاکودھول چٹانے کی
مکمل او رمنظم حکمت عملی ٹھان لی ۔ ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی کو گرین سگنل مل گیا۔
ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راجن پورضلع بھرمیں حفظان صحت کے اصولوں
کے مطابق صحت مند ، معیاری، ذائقہ دار، محفوظ، غذائیت سے بھرپور، صاف اور
خالص خوراک مہیاکرنے میں کوشاں ہیں اور پنجاب حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے
ہوئے پسنداورناپسندکوبالاطاق رکھتے ہوئے اور کسی دباؤ یاسفارش کو لائے
بغیراپناموثرکردارسرانجام دینے کے لئے سرگرم اس لئے ضلع بھرکی عوام کو
انسانی جانوں سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیاکے رحم وکرم پر نہ چھوڑنے کی سختی
سے ہدایت۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ضلع راجن پور نے محکمہ صحت ، محکمہ
فوڈ، محکمہ لائیوسٹاک ، محکمہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ضلع راجن پور،
محکمہ زراعت کے آفسروں اور فوڈانسپکٹروں کو پنجاب پیورفوڈآرڈیننس 1960 ء
ترمیمی ایکٹ 2016ء و دیگرقوانین کے تحت اختیارات منتقل کردئیے ۔ڈسٹرکٹ
فوڈکنٹرولراورڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹر ہیلتھ کو ضلع بھرکی فلورملوں کو باقاعدگی
سے چیک کرنے ، سیمپل لینے، لیبارٹری بھیجنے، ماؤسچرکی چیکنگ و دیگرامورمیں
قانون پر عملدرآمدنہ کرنے والی فلورملوں کے مالکان کے خلاف پنجاب
پیورفوڈآرڈیننس 1960ء ترمیمی ایکٹ 2016ء ، رولز 2011ء ، PLGO 2001ء، ترمیمی
2005ء و دیگرقوانین کے SOP'sکے تحت کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ ہو گیا۔
تعلیمی اداروں کے اندراورباہر کھانے پینے کی اشیاء بیچنے کے لئے ڈسٹرکٹ
فوڈاتھارٹی سے اجازت لینالازمی قرار، ہسپتالوں ، جیلوں، تھانوں، پولیس مس
میں بھی چیکنگ کی ہدایت ۔ کیونکہ ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی کا مقصد ضلع بھرکی عوام
کو خالص، معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بناناہے
کیونکہ اچھی خوراک ہی اچھی صحت کی ضامن ہے۔
0 comments:
Post a Comment