راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)اسلام بلاشبہ خواتین کے حقوق کا علمبردار ہے ۔نبی
پاک ﷺ نے حجتہ الوداع کے موقع پر بھی خواتین کے حقوق پر زور دیا تھا اور
زندگی کے ہر پہلو میں اپنے قول و فعل سے عورت کے ہر رشتے کی توقیر و عزت کو
کمال اوج پر پہنچایا کہ امت مسلمہ کی خواتین اس پر جس قدر ناز کریں کم
ہے۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ
ناز نے خواتین کے حقوق اور عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب
کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ڈی کالجز کلیم قریشی ، اسسٹنٹ ڈارائیکٹر،
پروفیسرز،لیکچرارز،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس سیمینار
میں دیگر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں خواتین کی آبادی
نو کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لئے حکومت پنجاب
بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں۔حکومت پنجاب نے تمام محکموں میں ملازمت کے
لئے خواتین کا کوٹہ 15فیصد کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے قیام
کی بات کی جائے تو ان خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جن
میں فاطمہ جناح اور بیگم رانا لیاقت علی خان کا نام سرفہرست ہے۔اس سیمینار
کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا ۔اور اس سیمینار
کے موقع پر حال کو مختلف بینرز سے سجایا گیا تھاجس پر حقوق نسواں کے حوالے
سے تحریریں لکھی گئی تھیں۔
0 comments:
Post a Comment