راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) قحبہ خانہ چلانے والے میاں بیوی اہل محلہ کے روکنے
پر بااثر افراد کی پشت پناہی میں شریف علاقہ مکینوں کے جان کے دشمن بن
گئے۔فاضل پور کے محلہ اسامہ کالونی میں خلیل تھہیم،فضل خان گوپانگ، سردار
انشاء خان گورچانی،نازک خان گوپانگ وغیرہ نے الزام عائد کیا کہ مسمی کلیم
اور اس کی بیوی ، س ، عرصہ دراز سے جسم فروشی کا اڈہ چلا رکھا ہے۔ جس پر
علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تو قحبہ خانہ کی مالک خاتون نے اپنا اڈہ بند
کرنے کی بجائے اپنے کپڑے پھاڑ کر تھانے پیش ہوگی۔اور الٹا چور کتوال کو
ڈانٹے کے مصداق شریف علاقہ مکینوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرانے کے لیے
کوشاں ہے۔ دریں اثناء اہل علاقہ نے اعلی حکام پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ
برائی کا اڈہ بند کرا کر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی اور شریف علاقہ
مکینوں کو ملزمان کے شر سے تحفظ دیا جائے۔
0 comments:
Post a Comment